ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگلی جانورکا شکار کرنے کے الزام میں بھٹکل کے دو افراد گرفتار

جنگلی جانورکا شکار کرنے کے الزام میں بھٹکل کے دو افراد گرفتار

Mon, 18 Mar 2019 00:10:51    S.O. News Service

بھٹکل 17/مارچ (ایس او نیوز) پروٹیکٹیڈ جنگلاتی علاقہ میں ہرن کا شکار کرنے کے الزام میں بھٹکل کے دو لوگوں کو بھٹکل اور منکی کے محکمہ جنگلات کے آفسران نے مشترکہ کاروارئی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فوریسٹ آفسر نندیش ریڈی کی رہنمائی میں بھٹکل زون کے شرانی علاقہ میں جال بچھا کر دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے، آفیسر کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس سے مردہ ہرن بھی برآمد کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ  جملہ دس ملزموں میں سے دو ملزمان عُمیر رکن الدین اور عرفات گوتیگار کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ آفسر کے مطابق بقیہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں اے سی ایف بال چندرا، زونل فوریسٹ آفسر شنکر گوڈا اور دیگر عملہ کاروائی میں شریک تھا۔

ملزمان کو بھٹکل عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشیل کسٹڈی میں  کاروار جیل بھیج دیا گیا ہے۔


Share: